الیکشن کمیشن کااوورسیزپاکستانیوں کےووٹوں کونتائج کاحصہ بنانےکافیصلہ

اسلام آباد:ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ، الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سےملاقات کی اور سمندر پار پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی جسے الیکشن کمیشن نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آر اوز کوبھجوا دی گئیں اور انہیں ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی رزلٹ میں شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔