پولیس میں اصلاحات لاکرعام عوام کےمسائل کوحل کیاجائےگا،آئی جی پنجاب

لاہور:پنجاب میں تعینات ہونے والے نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی نےکہا کہ صوبہ بڑا ہے اور مسائل کافی زیادہ ہیں اور اس کے مقابلے میں پولیس کی تعداد کم ہے مگر پھر بھی مسائل کے حل کیلئے زیادہ محنت کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں اصلاحات لا کر عام عوام کےمسائل کو حل کیا جائے گااور محکمہ پولیس میں کرپشن کو ختم کر دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے آئی جی امجد جاوید سلیمی کو چارج سنبھالے پر آئی جی آفس میں سلامی پیش کی گئی،پولیس کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام کیلئے سب سے مشکل کام ایف آئی آر کا اندراج ہے۔
تمام سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی یونٹ کو مضبوط کیا جائے گا اور صوبے کے تمام اضلاع میں ریسورس مینجمنٹ سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔