ایک سیکنڈ میں کھربوں فریم فلم بند کرنے والا کیمرہ

پیرس:عکاسی کی دنیا میں جدید ترین کیمرا پیش کیا گیا ہے جو کہ ایک سیکنڈ میں کھربوں فریم فلم بند کرتا ہے۔یہ کیمرہ دنیا کا تیز ترین کیمرہ ہے جس کے لیے کمپریسڈ الٹرا فاسٹ فوٹو گرافی کی تکنیک تیار کی گئی ہے۔
اس تکنیک کے موجدین کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے طبی، سائنسی اور دیگر ایپلی کیشنز کے لیے خوردبین کی نئی نسل کو قابلِ استعمال بنانے میں مدد ملے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ کیمرہ روشنی کی ایک ایک کرن کو منجمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طرح وقت کے ایک ایک لمحے کو فریز کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس الٹرا فا سٹ کیمرے نے اب تک حقیقی وقت میں لیزر کی ایک لرزش سیکنڈ کے ایک کوارڈلین حصّے پر مشتمل تصویر کھینچتی ہے۔
ما ہرین کے کا کہنا ہے کہ تصویر کشی میں اس حد تک باریک بینی سے روشنی اور مادے کے درمیان تعلق کا مزید گہرا ئی میں جائزہ لیا جا سکے گا ۔