نیب کانوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس فی الحال حتمی بیان نہ دینےکافیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب )نے نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کےمطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ کی ایک ساتھ دو سماعتیں ہورہی ہیں اورجب تک دونوں ریفرنسز پر سماعت مکمل نہیں ہوجاتی تب تک حتمی بیان نہیں دیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق نیب کا مؤقف ہے کہ حتمی بیان استغاثہ کی طرف سے شواہد مکمل ہونے پر دیا جاتاہے اور احتساب عدالت حمتی بیان دینے کے لیے ہمیں مجبور نہیں کرسکتی۔
ذرائع نے کہا کہ عدالت نے نیب سے حتمی بیان دینے کا کہا تھا تاکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے تاہم اب نیب کی جانب سے بیان نہ دینے پر عدالت نے فلیگ شپ میں واجد ضیاء اور نیب کے تفتیشی افسر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔