دبئی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنماؤں نے ڈاکٹر عشرت العباد سے نئی پارٹی کیلئے صلح مشورے کیے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بہتری کیلئے نئی پارٹی بنانے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی پارٹی بنانے کی حامی بھرلی ہے تاہم پارٹی کے نام کا نہیں بتایا جارہا جب کہ پی ایس پی کے ایک رہنما نے سابق گورنر سے رابطوں اور نئی پارٹی کے قیام سے متلعق امور کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس ایڈوکیٹ، رضاہارون، ڈاکٹرصغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور شکیل عمر نے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی سے راہیں الگ کرلیں ہیں۔