سندھ بھر میں 10 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی: پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوس اور ریلیوں پر بھی 10 روز کے لئے پابندی ہوگی۔
اس دوران صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہو گی تاہم قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، سیکیورٹی گارڈز اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔