کراچی: سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کےباوجود اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر 19 نومبر کو موصول ہوئے، وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 نومبر تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 71 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے ایک ارب ڈالر استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔