اسلام آباد: نیب نے حوالات میں تشدد اور عقوبت خانہ قرار دینے کے جارحانہ رویہ اور بے بنیاد الزامات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہر ملزم کو قانون کے مطابق ریمانڈ کیلئے معزز احتساب عدالت میں پیش کیا جاتاہے مگر کسی نے نہ تشدد کی شکایت کی ہے اور نہ ہی عقوبت خانہ قرار دیا ہے اور نہ ہی میڈیکل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین نیب کے مطابق نیب کسی دباؤ اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق کام کر رہا ہے کیونکہ نیب عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ وائٹ کالر جرائم کی تفتیش میں ویسے بھی کسی تشدد کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اس کا انحصار دستاویزی شواہد پر ہوتا ہے۔