اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب نے ملاقات کی ہے جس میں کرپشن کے خاتمہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو میں جاری ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی۔
اس دوران نئے ڈپٹی چیئرمین نیب اور نئے نیب پراسیکیوٹرز کی بھرتی سمیت نئے نیب قانون کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔