Pakistani paramedics shift a dead body of radical student at a hospital in Islamabad, late 04 July 2007. The leader of a radical Pakistani mosque was arrested while trying to flee in a woman's burqa as security forces stepped up pressure on a few hundred hardcore followers still holed up inside. Firebrand cleric Abdul Aziz's capture sparked an exodus from Islamabad's Lal Masjid, or Red Mosque, with 1,200 male and female students surrendering to the authorities a day after clashes there left 16 people dead. AFP PHOTO/Farooq NAEEM / AFP / FAROOQ NAEEM

پشاور میں نوجوان نے باپ بھائیوں سمیت 5 کو مار کر خودکشی کرلی

پشاور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں ایک نوجوان نے اپنے والد، تین بھائیوں اور چچا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے نوجوان نے بھی خودکشی کرلی۔

فائرنگ کرنے والے نوجوان کا نام عبداللہ بتایا گیا ہے۔

فوری طور پر محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ نوجوان نے پہلے اپنے باپ جان محمد  کو قتل کیا۔ چچا فقیر محمد نے روکنے کی کوشش کی تو اسے بھی مار دیا۔ پھر اپنے تین بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق عبداللہ کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔ اس نے اچانک آتشیں ہتھیار نکال کر فائرنگ کردی۔ عبداللہ کے ایک مقتول بھائی لقمان کی عمر  8 برس ہے۔ دیگر دو بھائیوں میں 16 اور 17 کی عمر کے جواد اور ذیب اللہ شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔