نوشہرہ میں بھی کم سن بچی زیادتی کے بعد قتل

حویلیاں میں تین سالہ بچی سے زیادتی اور اس کے قتل کے ملزمان گرفتار ہوئے نہیں تھے کہ نوشہرہ میں ایک اور کم سن بچی سے زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا۔

نوشہرہ کلاں کے علاقے نوے کلے کے قبرستان سے 9 سالہ مناہل کی لاش ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تیسری جماعت کی طالبہ مناہل جمعرات کو گھر سے مدرسہ گئی اور پھر واپس نہیں آئی جس کے بعد تھانے میں رپورٹ کا اندراج کیا گیا اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ جمعہ کو بچی کی لاش گھر کے قریب قبرستان سے ملی جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لائی گئی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔