کراچی:مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہناہے کہ سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا نہ دی جائے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلت پالیسی کہ وجہ سے پانی بھی پورا نہیں دیا جارہا، سی سی آئی کہ اجلاس میں پانی کا مسئلا اٹھایا مگر حل نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کا بحران پیدا کیا گیا اور صوبائی حکومت کے احتجاج کرنے پر گیس دی گئی۔
مشیر اطلاعات و قانون کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کو فنڈز نہیں جا رہے ہیں، بیانوے ارب روپے وفاق کی جانب سے سندھ کو نہیں دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بغض میں ان لوگوں نے ایسے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جو زندہ ہی نہیں ، سندھ کی حکومت زمین پر ہے ہمیں عوام کے مسائل کا پتا ہے کسی پورٹل کی ضرورت نہیں۔سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا نہ دی جائے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ مراد علی شاہ 11 سال سے سندھ پر براجمان ہیں، ایڈوائزر بھی رہے، آج بھی فنانس منسٹری ان کے پاس ہے۔ جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ پر سہولت کاری کا الزام لگایا۔ تشویش ہے مراد علی شاہ کی موجودگی میں ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استعفیٰ دیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا جائے۔