ترکی:وزیراعظم عمران خان ترک صدررجب طیب اردوان کی دعوت پروفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ۔
کونیا پہنچنے پر گورنر کونیا ، ڈپٹی میئر کونیا، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور منصوبہ بندی کے وزیر، مخدوم خسرو بختیار، مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم انقرہ میں اپنے قیام کے دوران تاجر برادری سے بھی خطاب کرینگے۔
اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم خصوصاً اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔