کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدید باڈی اسکیننگ مشین نصب کردی ہے جس سے باہر جانے والے مسافروں کے لباس میں چھپائی گئی کرنسی اور دیگر اشیا کی نشاندہی ہوسکے گی ، مشین کی تنصیب کے بعد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو مشین سے نہیں گزار جائے گابلکہ صرف مشکوک مسافروں کو ہی مشین سے گزارا جائے گا،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مشین انسانی جسم کے لیے بے ضرر ہے اور عام ایکسرے مشین سے بہت مختلف اورانتہائی جدید ہے، ترجمان کے مطابق مشین کی فنڈنگ سی اے اے نے کی ہے جبکہ چلانے کی ذمہ داری اے ایس ایف کی ہوگی۔