حکومت کا آئی جی سندھ کے اختیارات مزید کم کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے ایک بار پھر سندھ پولیس کے آئی جی کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتی کمیٹی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا ہے،طلب کیاگیااجلاس مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کی زیر صدارت ایک بجے سندھ اسمبلی میں ہوگاجس میں پولیس اختیارات کا جائزہ لیا جائے گااور آئی جی سندھ سے تقرریوں تبادلوں ترقیوں اور اے سی آر کے اختیارات واپس لینے پر غور ہوگا،اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ایس ایس پی کا تقرر و تبادلہ محکمہ داخلہ سندھ وِزیر داخلہ کی منظوری سے کرے گا ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر و تبادلہ چیف سیکریٹری سندھ وزیر اعلی کی منظوری سے کریں گے ڈی ایس پی کو ترقیاں اور محکمہ جاتی کاروائی کے اختیارات محکمہ داخلہ کے سپرد کئے جائیں گے، ایس ایس پی کی اے سی آر ڈی آئی جی بنائے گا، حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا ۔ڈی آئی جی کا اے سی آر ایڈیشنل آئی جی بنائے گااوراس کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ایڈیشنل آئی جی کی اے سی آر آئی جی سندھ بنائیں گےجس کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا ۔وزارتی کمیٹی مسودہ تیارکرےگی جس کی حتمی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی اورسندھ کابینہ کی منظوری کے بعد ترامیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔