- کراچی:ایس ایس پی سینٹرل عارف رائو نےناقص کارکردگی، نااہلی اور مجرمانہ غفلت برتنےپرایس ایچ او اور ہیڈمحررنارتھ ناظم آبادکوشوکازنوٹس جاری کردیئے،ڈی ایس پی کی سرزنش کی جبکہ مددگار 15نارتھ ناظم آباد کی موبائل کا تمام عملہ معطل کردیا۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف رائو نے نارتھ ناظم آباد تھانے کی پولیس کارکردگی چیک کرنے کیلئے بغیر نمبرپلیٹ گاڑی میں علاقے کادورہ کیا، انہوں نے 15پرکال کی لیکن پولیس 23 منٹ تک ڈکیتی کی اطلاع پرنہیں پہنچ سکی جبکہ پولیس موبائل کاعملہ تھانےکی حدودنہ ہونےکےبہانےکرتارہاجس پر انہوںنے مددگار 15نارتھ ناظم آباد کی موبائل کا تمام عملہ معطل کردیا،ایس ایس پی بغیرنمبرپلیٹ کی گاڑی میں علاقےمیں گھومتے رہے ،پولیس موبائل کے سامنے سے گزرنے کے باوجود کسی نے بغیر نمبر پلیٹ کار کو چیک کرنے کی زحمت تک نہیں کی ، وہ عام شہری کےروپ میں تھانےپہنچےتوان کوایس ایچ اوسےنہیں ملنےدیاگیاجبکہ تھانے کی رپورٹنگ روم کاعملہ باتوں میں مصروف دکھائی دیا ، ڈیوٹی کیلئےگیٹ پرکوئی سنتری بھی موجودنہیں تھا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤنے ناقص کارکردگی، نااہلی اور مجرمانہ غفلت برتنےپرڈی ایس پی کی سرزنش کرتے ہوئے ایس ایچ اواورہیڈمحررنارتھ ناظم آبادکوشوکازنوٹس جاری کردیئےاورتھانےکی انسپکشن بک میں پولیس کی مجرمانہ غفلت کانوٹ لکھ دیا۔