اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

پی ٹی آئی کا یو ٹرن: زرداری کی نااہلی کی درخواست واپس لے لی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کیخلاف الیکشن کمیشن سے نااہلی کی درخواست واپس لے لی ہے جس کے بعد معاملے کو نمٹا دیا گیاہے ۔
الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، خرم شیر زمان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی انہیں کچھ مزید ایسے ثبوت مل گئے ہیں جس کی بنیاد پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں اس لیے میں درخواست واپس لینا چاہتاہوں ۔
خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن سے تحریری طورپر کیس واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کے الزام میں نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست گزشتہ دسمبر میں ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔صوبائی الیکشن کمیشن نے شروع میں درخواست قبول کرنے سے اعتراض کیا تھا مگرجب ان کی اسلام آباد کے مرکزی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی تو پی ٹی آئی کی درخواست قبول کر لی گئی۔