بلوچستان بھر میں 17 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔فائل فوٹو
بلوچستان بھر میں 17 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔فائل فوٹو

ایف سی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگرد وں کوہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقوں قلات ، خاران اور میوند میں کارروئیاں کی گئیں۔

دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود
دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں ہتھیار اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا،ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرینیڈ ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ۔