پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اورنام نیب کی سفارش پرلیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی رہنما ملک سے باہر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جو اسی دن منظور کرلی گئی جس کے بعد لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے۔
لیاقت جتوئی نے 4فروری تک کے لیے ملک سے باہر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، جبکہ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانےکی اجازت نہیں دی ۔