وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم نےپرویزخٹک اورشاہ محمودقریشی کورابطوں کی ذمے داری سونپی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو رکنی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پراپوزیشن سےرابطہ کریگی، حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل پراپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرےگی۔
حکومتی کمیٹی ن لیگ اورپیپلزپارٹی سےرابطوں میں وزارت قانون ،داخلہ کےتیارکردہ مسودے پیش کریگی۔