مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب کاکرداراپوزیشن کی طرف جانبدارانہ ہے، پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو اورعمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاسکتا؟
فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لائن کو کراس نہیں کرنا چاہتے جس کو یہ لوگ روزانہ کراس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈبو صاحب ہر وقت میاں صاحب کی بات کرتے ہیں، یہ اب علیمہ باجی کی منی ٹریل بتائیں، یہ پیسا صدقہ، زکوة اور خیرات کا ہے ،اس پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں ،یہ بتائیں ان سے این آر او کس نے مانگا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی عوام کے سامنے کوئی کارکردگی نہیں، مہنگائی نےعوام کا جینا دشوار کردیا ہے حکومت معیشت کے معاملات کو بہتر کرے۔