صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں دو روز قبل اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں گلشن اقبال پارک سے اغوا ہونے والے 5 سالہ سعد کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن علی رضا کے مطابق خاتون اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈولفن فورس کے جوانوں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 5 سالہ بچے کو بازیاب کروایا۔
پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد فہد امان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کالے رنگ کا برقع پہنے ایک خاتون بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ سعد اپنی فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا اور جھولے لیتے ہوئے اہل خانہ سے بچھڑ گیا تھا۔