عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات (فوٹو،سوشل میڈیا)
عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات (فوٹو،سوشل میڈیا)

وزیراعظم سے سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرکی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اورخطے کی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات اعتمادپرمبنی ہیں،حکومت عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لاناچاہتی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سابق امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں گزاراوقت سفارتی کیریئرکابہترین تجربہ تھا،پاک امریکاتعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں رہوں گا،کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان خطے کااہم ترین ملک ہے۔