ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی فائل فوٹو
ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کی فائل فوٹو

ایم ایم اے کے رکن نے برتھ کنٹرول کی مخالفت کر دی

متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید نے ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کی برتھ کنٹرول پرسندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کی مخالفت کردی۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنا مسئلے کا حل نہیں ، لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، پانی،روزگار اور وسائل کی کمی کو بچوں کی پیدائش سے جوڑنا درست نہیں ،حکومت مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے پاکستان 84ویں نمبر پر ہے، ان ممالک میں سرفہرست ترکی اور جاپان ہیں جہاں بچے پیدا ہونے پر وظیفے دیے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ دو بچے پیدا کرنے والے کے پاس بھی بنیادی سہولیات موجود نہیں، مسئلہ بچے زیادہ ہونا نہیں ،انہیں ریلیف فراہم نہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے قدرت سے ٹکرانے کی کوشش کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے،برتھ کنٹرول پروگرام پر کام کیا گیا تو 40 سال بعد نوجوانوں کا نہیں بزرگوں کا پاکستان کہلائے گا۔