یونین کیخلاف احتجاج کرنےوالوں پر منشیات فروشوں کاتشدد،مقدمہ درج

شاہراہ فیصل کراچی پر واقع پیراڈائز فلیٹ کے مکینوں کی جانب سے یونین کی زیادتی کے خلاف کئےگئے احتجاج میں شریک لوگوں کو منشیات فروش اور اس کے بیٹوں نےتشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ پولیس نے منشیات فروش اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج کرلیا

تفصیلات کے مطابق پیراڈائز فلیٹ شاہراہ فیصل پر علاقہ مکینوں کی جانب سے یونین کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا تھاان پر منشیات فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کردیا جس سے متعدد مردو خواتین زخمی ہوگئے جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 80/19سلیم نامی شہری کی مدعیت میں درج کرلیا ،ایف آئی آر کے مطابق مدعی سلیم نے بتایا کہ وہ لوگ پیراڈائز فلیٹ کے سامنے یونین کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اسلم الجانی عرف اسلم زرداری نے بیٹوں شاہ زیب ، شاہد اور دیگر 8 مسلح افراد کے ساتھ مل کر حملہ کردیا

ملزمان نے فاطمہ کرن، فرح ، سید عامر، فیاض ، اقبال اور مجھ پر حملہ کیا اور ہم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے موبائل فونز اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی۔