سندھ اور پنجاب میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر

سندھ اور پنجاب میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث مختلف مقامات پر موٹروے اور ہائی ویز کو بند کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ نوشہروفیروزاورگردونواح میں دھند کے باعث حدنگاہ10میٹرتک رہ گئی،میاں چنوں شہراورگردونواح میں دھندکا راج ہے.

پتوکی،حبیب آباد،ساہیوال،میاں چنوں اورخانیوال میں بھی دھندنے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ بستی ملوک،لودھراں،بہاولپور،احمدپورشرقیہ،رحیم یارخان اورصادق آبادمیں بھی دھندہی دھند ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمد کا کہناتھا کہ ملتان خانیوال موٹروےدھندکی وجہ سےبندکردی گئی ہے کیونکہ حدنگاہ صرف صفرسے20میٹرتک ہے۔