سپریم کورٹ آف پاکستان نے پروین رحمان کے ورثا اور ڈائریکٹر اورنگی پروجیکٹ انور ارشد کودھمکیاں ملنے کا نوٹس لےلیا۔
کورٹ روم نمبر دو میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نےپروین رحمان کے ورثاء اور ڈائریکٹر اورنگی پروجیکٹ انور ارشد کو دھمکیوں کا نوٹس لیا
عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت کو دھمکی آمیز فون کالز کرنے والوں کا پتہ چلانے کا حکم دے دیا۔
پروین رحمان کی ہمشیر ہ نے عدالت میں کہا کہ ہمیں اور ڈائریکٹر اورنگی پروجیکٹ انور ارشد کو نا معلوم دھمکی آمیز کالز آ رہی ہے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہلگتا ہے دھمکیوں کے لیے غیر ملکی فون استعمال ہوا ،ہو سکتا ہے کالز کرنے والا پاکستانی ہو ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں دھمکی آمیز فون کالز کا پتہ چلائیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے معاملہ کے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی منظوری دے دی ہے، آئندہ چند روز میں جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا ،۔
عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔