جعلی اکاؤنٹس کیس پرنیب کا تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی سی آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس نیب کے عہدیداروں کا اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب ،ڈی آئی جی آپریشنز ،ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر افسران شریک ہوئے،جس میں جعلی اکاونٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیااورکیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی سی آئی ٹی کی سربراہی کریں گے،چیئرمین نیب سی آئی ٹی کی براہ راست نگرانی کریں گے،ترجمان کا کہناتھا کہ نیب کی مشترکہ ٹیم نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے اورتحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔