وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے میری کھلی جنگ ہے جس طرح پاکستان کو لوٹا گیا اس کا دیوالیہ نکل چکا ہے ،ملک وسائل سے نہیں دیانتداری سے مظبوط ہوتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے دوحہ میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ایسا وقت آئے گا کہ بیرون ملک آپ کو نوکری ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا،کرپشن اور ٹیکس کا پچیدہ نظام سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بیٹنگ کیلئے آئے تو 20 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے لیکن اب ان کی پارٹنر شپ لگنا شروع ہوگئی ہے۔ پاکستانی فکر نہ کریں ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت ہوگی، ہم سیاحت سے اتنا پیسہ کمالیں گے کہ ہمیں کسی سے ڈالر مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا روپیہ اس لیے گرتا ہے کیونکہ ہمارے پاس ڈالر کم ہیں۔ ہمارے پاس اتنے ڈالر نہیں ہیں کہ باہر سے چیزیں منگوا سکیں۔
انہوں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے میرا رشتہ پرانا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے،انشااللہ ملک کواپنے پائوں پر کھڑا کریں گے، پاکستان کے اصل ہیرو بیرون ملک پاکسانی ہیں،آپ کو پتہ ہے مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے۔
انہوں نے کہا غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کانگو میں ہیرے اور جواہرات ہیں لیکن وہ ملک غریب ہے۔