وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج پولیس ٹریننگ اسکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے شرکاءسے خطاب بھی کیا تاہم تقریب کے آخری لمحات میں رخصت سے قبل آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو شیلڈ پیش کی ،اس موقع پر آئی جی پنجاب کا مصافحے کے لیےبڑھایا گیا ہاتھ بڑھا رہ گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مصافحہ کیے بغیرہی چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پرآئی جی پنجاب نےوزیراعلیٰ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ شیلڈ وصولی کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن سیاہ چشمے پہنے عثمان بزدار کو آئی جی پنجاب کا ہاتھ ہی نظر نہیں آیا اور وہ مصافحہ کیے بغیرہی چلے گئے۔
آئی جی پنجاب بھی اپنی دھن کے پکے نکلے، وہ مصافحہ کرنے کی اپنی خواہش کو دبانے کے بجائے عثمان بزدار کے پیچھے گئے اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرکے ہاتھ ملا ہی لیا۔
عمران خان کو تو بشری بی بی بتاتی رہتی ہے کہ وہ اب وزیراعظم ہے عثمان بزدار کو بھی کوئی بتا دیا کرئے کہ وہ بھی بدقسمتی سے اب ملک کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی ہے pic.twitter.com/5KP03lGDEO
— Mian SamiUllahSharif (@Sami_PML_N) January 29, 2019
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کے درمیان پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اس لاپروائی پر تنقید کی جا رہی ہے۔