وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چائلڈ لیبر سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اجلاس میں وزیراطلاعات، انسانی حقوق، داخلہ اور مشیر تجارت ،دیگر حکام کی شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھرمیں چائلڈ لیبرکا سروےکرانےکافیصلہ کیا گیا، بیوروآف شماریات کو ڈیٹااکٹھےکر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں چائلڈ لیبر ختم کرکے بچوں کو غربت سے نکالنے اور تعلیم دلوانے کی جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعظم کو گھریلو تشدد، پھانسی کی سزا کے خاتمے، انسانی حقوق سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے،انسانی حقوق کا نفاذ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بانڈڈ لیبر کے مکمل خاتمہ کے اقدامات کیے جائیں،غیرمحفوظ طبقات سے متعلق موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں،پاکستان پینل کوڈ میں جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لیے ضروری ترمیم کا فیصلہ بھی کیا گیا۔