(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کراچی سے خودکش بمبارکو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی نے کراچی سے خودکش بمبارکو گرفتار کرلیا، رحمان عرف استاد جی سے بڑی تعدادمیں بارودی مواد بھی برآمدکرلیاگیا،بارودی مواد اور اسلحہ بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ اورایس ایس پی سی ٹی ڈی ناصر آفتاب نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ خودکش بمبار کو تیسری کارروائی میں گرفتارکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد سوات میں کالعدم تنظیم کی قیادت کر چکا ہے،ملزم تعلیم یافتہ اور کریکر بنانے کا ماہر ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ ملزم نے انسپکٹر شفیق تنولی اور ڈی ایس پی بہاؤالدین بابرکوقتل کیا،ملزم نے ملیر ریلوے ٹریک اور صدر پارکنگ پلازا پر دھماکے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم جامشورو سے نیٹ ورک چلاتا تھا،بھارت سے تربیت یافتہ ہے، پاکستان میں متعدد بم دھماکے کیے۔