بھارت کی جانب سےمعروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پررقم کی غیر قانونی منتقلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب راحت فتح علی خان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اُن پر کیس کی باتیں جھوٹی ہیں، ہمیں بھارت کے کسی ادارے کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو رقم کی منتقلی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان کو 2 کروڑ روپے کی رقم بیرون ملک منتقلی کے الزام میں شوکاز نوٹس دیا گیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راحت فتح علی خان سے 45 دن میں جواب طلب کیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب راحت فتح علی خان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اُن پر کیس کی باتیں جھوٹی ہیں، ہمیں بھارت کے کسی ادارے کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔