ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے۔ رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ روایت ہے کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، نواز شریف کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، یہ ریاست اور حکمرانوں کا ظلم اور زیادتی ہے، یہ ظلم اب ختم ہونے والا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف کو کہ دیا ہے کہ اگر شیخ رشید پی اے سی کے ممبر بنتے ہیں تو مجھے بھی بنایا جائے، میں پی اے سی میں وگ اتروا کر شیخ رشید کااصل چہرہ بے نقاب کروں گا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ انھوں نے ہر وقت ہماری قیادت کو گالیاں دیں، تذلیل کی ہے، گالیاں دینے پرسو مرتبہ ان کو سمجھایا اس کے بعد ہم نے جواب دینا شروع کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت خود ملوث ہے۔