وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ172 لوگوں کی ایگزٹ لسٹ میں سے 32 کے نام کمیٹی کو نظر ثانی کیلیے بھیجے گئے ہیں تاہم آصف علی زرداری کا نام اس میں شامل نہیں ،ان کا نام پکا ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل رہے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواشریف اور آصف علی زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے، آصف زرداری تو اب پکے ای سی ایل میں ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار امریکہ پاکستان کو فالو کر رہا ہے اور پہلے کی نسبت اب ہماری بات بہتر سمجھتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ افغان امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو بہت بڑا کردار ہے، اگر امن ہوتا ہے تو اس کے مثبت اثرات ہوں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سول سروس ریفارمز میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اے سی آر کے نظام کو تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان میں صحافیوں کا ویزا مشکل ہے اور اس سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی، سیاحوں کیلئے مزید سہولیت دی جائے گی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے جن طلبا کا وظیفہ روکا ہوا تھا وہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اٹھارہویں ترمیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس میں بعض چیزیں ٹھیک ہیں اور کچھ غلط بھی ان پر بات ہونی چاہیے۔
18 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں 100 حصے ہیں،کئی بہت اچھی چیزیں ہیں، کچھ پر بات ہونی چاہیے۔
خورشید شاہ اور آصف زرداری سے کرپشن کے پیسے کا حساب مانگیں تو 18 ویں ترمیم کی بات شروع کردیتے ہیں، اصل معاملہ 18 ویں آئینی ترمیم کا نہیں این ایف سی ایوارڈ کے حصے کی تقسیم کا ہے۔