کراچی: کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہےکئی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دکانیں گرادی گئیں جبکہ 5 منزلہ عمارت کو گرایا جارہا ہے۔اطلاعات کےمطابق گررومندر پر پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیموں نے چوتھی اور تیسری منزل پر بھی ہتھوڑے چلا دیے، بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے ناظم آباد میں فٹ پاتھ پر بنی پانچ دکانیں گرا دیں، بفرزون سیکٹر سولہ اے میں نالے پر قائم تین فیکٹریوں کو مسمار کر دیا گیا۔