دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے۔فائل فوٹو
دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے۔فائل فوٹو

دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا ڈالا

چمن کے علاقے گلستان میں ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے سے3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چمن کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملہ سڑک کنارے کھڑے موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔