ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

ضلع باجوڑ میں سال 2019 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ باجوڑ میں گزشتہ تین ماہ میں چھ پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بابر عطا کا کہنا تھا کہ باجوڑ سے گزشتہ 3 ماہ میں 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، باجوڑ سے 7 پولیو افسران کو غفلت برتنے پر برطرف بھی کیا گیا تھا۔

بابر بن عطا نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں بھی پولیو کیس سامنے نہ آنے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اگلا ہدف راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔