گھریلو صارفین کو کمرشل سیکٹر کے گیس پریشرسے بھی زاٸد بلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیرمناسب ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو فوری طور پرانکوائری کی ہدایت کردی۔
گھریلو صارفین کو کمرشل سیکٹر کے گیس پریشر سے بھی زاٸد بلنگ کا انکشاف ہوا ہے، گھریلو صارفین کو ہائی پریشر فیکٹر کے تحت کئی گنا زیادہ بل بھجوا دیے گئے۔
آئل ایںڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی دستاویزات کے مطابق ہائی پریشر فیکٹر لگنے سے صارفین کی گیس کی کھپت کا سلیب بڑھ گیا۔ حکام کی جانب سے اووربلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سوٸی ناردرن گیس کمپنی سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔