وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں معاشی اعداد وشمار اور معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کے دوران پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لیے 83 کروڑ30 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی، فنڈ تنخواہوں اورریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پراستعمال ہوں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اکنامک زونز سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اقتصادی زونز میں ایک ماہ کے اندر بجلی اور گیس کے کنکشن دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں معاشی اعدادوشمار اورمعاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔