لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حج پر سبسڈی کو جائز قرار دیتے ہوئے کہاکہ حج پر سبسڈی بلکل جائز ہے حکومت کو حج پر سبسڈی برقرار رکھنی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ استطاعت کا مطلب 1400سال پہلے کا نہیں ہوگا، انتظامی معاملات پرسبسڈی دی جاسکتی ہے،
انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری بھی فوری انتخابات کے حامی ہیں۔دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی بھی ناکام ہوگئی ہے۔اب دوبارہ کمیٹی فعال ہونی بھی نہیں چاہیے۔
ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن ناکامی سے دوچار ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی مصلحتوں کا شکار ہیں۔