سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف جیل جانے پربضد

محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال ل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ وازشریف جیل جانے پربضد ہیں۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے سامان باندھ لیاہے، مجھےفوراًواپس جیل بھجوایاجائے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی سی میں شفٹ ہونے سے انکار کردیا،نوازشریف کاسروسزاسپتال کےایم ایس سے کہنا تھا کہ مجھےواپس جیل بھجوایاجائے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں پہلےبھی پی آئی سی میں جاچکاہوں،پھرسروسزاسپتال لایاگیا،تین بورڈزطبی معائنہ کرچکے،اب پھرنئےاسپتال لےجاناچاہتےہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں،میں نے سامان باندھ لیاہے، مجھےفوراًواپس جیل بھجوایا جائے۔

ادھر محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ میڈیکل بورڈ کی اس رپورٹ کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے جس میں نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ پی آئی سی میں نواز شریف کے کمرے کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئی تھی ،جس میں بتایا گیا تھا کہ سی ٹی اسکین میں نواز شریف کے جسم کی شریانوں میں تنگی سامنے آئی ہے جبکہ بلڈ پریشر، شوگر، گردوں کا مسئلہ موجود ہے، میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔