ق لیگ کے ایک اور رکن نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 128 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنرہاؤس میں آج صبح دس بجے نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت صوبائی وزرا اوراعلی انتظامی حکام نے شرکت کی۔

حلف کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے وزرا کی تعداد دو ہوگئی۔ مسلم لیگ (ق) کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جب کہ مسلم لیگ ق کو قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔