مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو

بھارت عالمی عدالت انصاف میں رسوا ہوگا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی عالمی عدالت انصاف میں ہونے والی سماعت کے دوران بھارت عالمی عدالت انصاف میں رسوا ہوگا،اپنے جاسوس سے متعلق بھارت کوئی ثبوت نہ پیش کرسکا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت ہوئی جس میں بھارتی وکلا کے لائل میں کوئی نئی بات نہیں تھی، سماعت کے دوران بھارت نے ہمارے اعتراضات کا جواب نہیں دیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے دوران بھارت یہ نہیں بتاسکا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک پٹیل کا پاسپورٹ کہاں سے آیا؟بھارت یہ وضاحت بھی نہ دے سکا کہ کلبھوشن اس پاسپورٹ پر 17 بار دلی کیسے گیا؟۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیوپاکستان میں کیا کر رہا تھا؟، وہ ریٹائرڈکب ہوا؟اگر کمانڈر ریٹائرڈ ہوچکا ہے تو اس کی پنشن کی تفصیلات کہاں ہیں؟بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی عدالت انصاف میں کل اپناموقف پیش کرے گا۔