پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فواد چوہدری کو جوابی خط لکھتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
پی ٹی وی انتطامیہ کی جانب سے فواد چوہدری کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیر آپ کے خط پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سخت تحفظات ہیں۔ آپ کے خط میں درج الزامات غلط، معتصبانہ اور زمین حقائق کے برخلاف ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آپ کی جانب سے ادارے اور انتظامیہ پر مسلسل تنقید پر تشویش ہے۔ آپ کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے تنازعات روزانہ نجی ٹی وی پر زیر بحث آتے ہیں۔ پی ٹی وی سرکاری ادارہ یا آپ کی وزارت اطلاعات کا ماتحت حصہ نہیں ہے؟
انتظامیہ کے خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے بارے میں آپ کے خط سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔ غیر یقینی کی صورتحال کے باعث کاروبار دینے والے بڑے ادارے ساتھ چھوڑنا شروع ہو گئے ہیں۔
پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا حکومت، انتظامیہ اور بورڈ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پی ٹی وی کی کارکردگی گزشتہ دس سال کے عرصے کے دوران بتدریج خراب ہوئی۔
مجرمانہ غلفت برتنے سے پی ٹی وی کی بد انتظامی اور کرپشن وقت کے ساتھ بڑھتی رہی۔ لاپروائی، بد انتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ادارہ تباہی کے دہانے پر ہے۔