راولپنڈی میں جمعرات کی شام پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور سب انسپکٹر سمیت 2 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صادق آباد تھانے کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے مین سب انسپکٹر سمیت 3 کانسٹبل زخمی ہوئے۔ بعد ازاں کانسٹیبل زعفران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
سب انسپکٹر اکرم اور ایک کانسٹیبل زخمی ہیں۔
نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔