اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایل او سی پر فائرنگ سے شہیدہونے والے جوانوں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے اور شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والےجوانوں کے اہلخانہ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےٹیلیفونک رابطہ کیا اورشہداکی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
صدر مملکت نے شہداکے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم ملک کے دفاع کےلئے ہمہ وقت تیار ہے، وطن عزیزکیلئے جان قربان کرنےوالوں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھا جائےگا،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوم ان شہداکی قربانیوں کی مقروض ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos