وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر حل کرنے والے کو نوبل انعام کا حق دار قرار دیدیا
وزیراعظم عمران خان نے خود کو نوبل انعام کا حقدار نہ ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے والا ہی نوبل انعام کا حق دار ہوگا۔
آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کا کہنا تھا کہہ میں نوبل انعام کا حقدار نہیں بلکہ نوبل پرائز کا وہ حق دار ہوگا جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کو راستہ د ینے والا نوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو نوبل انعام دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد پیش کی تھی جبکہ کئی دن سے ان کو نوبل انعام دینے کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل تھے۔