سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو قرار دیدیا
بیرون ملک قیدیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو قرار دیدیا
سپریم کورٹ نے حتمی وارننگ اور نوکری سے برخاستگی کی تنبیہ کے بعد عدالت آنے پر سیکرٹری داخلہ کی انتہائی سخت سرزنش کی اور کہا کہ قانون نہیں سیکریٹری داخلہ کو بدلنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری داخلہ کوئی اور کام دیکھیں، وزارت چلانا ان کے بس میں نہیں۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آج آپ کو توہین عدالت کانوٹس دیتے ہیں اور وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کو بھی طلب کرتے ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کا کیا کرنا ہے؟ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی لاشیں ہی لانی ہیں؟ بیرون ملک پاکستانیوں کی جیل میں ہلاکتوں کی ذمہ داروزارت داخلہ ہے۔
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ بھارت میں شاکراللہ 16 سال قید میں رہا،16 سال بعدشاکراللہ کی میت واپس آئی۔