وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں تمام دوست ممالک نے ساتھ دیا، آج حالات بدل رہےہیں، ہم گزرتے وقت کے ساتھ جنگ سے دور ہورہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی کیخلاف کارروائی کریں گے، مرحلہ وار کام شروع ہوچکاہے، تمام اقلیتوں کا احترام ضروری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا مذاق اڑا ہے، نریندر مودی سے بھارت میں سوال اٹھ رہےہیں کہ الیکشن مہم کیلیےایسا کیوں کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو دنیا کے بڑے ممالک سپورٹ کررہےہیں، ہمیں اپنی ٹریڈ بڑھانی ہے، ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرناہے، اسی لئے 70 ممالک کو پاکستان میں فری انٹری دی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جہاں بھارتی طیارہ گرایا گیا وہاں فیصل واوڈاکےوڈیو بنوانےسےقیامت نہیں آگئی۔